دھرانی پورٹل کے خلاف 5 ڈسمبر کو کانگریس کا احتجاج

   

صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کی پارٹی قائدین سے مشاورت
حیدرآباد ۔2 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں دھرانی پورٹل کے خلاف احتجاج میں شدت پیدا کرنے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آج کانگریس مقننہ پارٹی آفس میں سینئر قائدین کا اجلاس منعقد کیا۔ اے آئی سی سی قائد کے راجو ، رکن اسمبلی جگا ریڈی ، سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودر راج نرسمہا، نائب صدر پردیش کانگریس ملو روی ، ای انیل وینو گوپال ، سی ایچ سدھاکر اور دیگر نے شرکت کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کانگریس دھرانی پورٹل کی برخواستگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دھرانی پورٹل کے نتیجہ میں کسان اراضیات سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منڈل اور اسمبلی حلقہ جات کی سطح پر پارٹی نے کامیاب احتجاج کیا ۔ ریاست کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس پر 5 ڈسمبر کو دھرنا منظم کیا جائیگا۔ ہر ضلع میں احتجاجی پروگرام کی کامیابی کیلئے پارٹی نے کوآرڈینیٹرس کا تقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائد راہول گاندھی نے دھرانی پورٹل کی برخواستگی کا کسانوں سے وعدہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس برسر اقتدار آتے ہی پورٹل کی برخواستگی کا فیصلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت نے دھرانی پورٹل کے بارے میں جو دعوے کئے تھے، وہ غلط ثابت ہوئے۔ ر