دھرمیندر کے پوتے سنی دیول کے بیٹے کی فلم ”پل پل دل کے پاس“ کے ذریعہ فلموں میں داخلہ، فلم کاٹریلر جاری

,

   

حیدرآباد: اپنی بہترین اداکاری او ردمدار ڈائیلاگ ادا کرنے کے لئے مشہور بالی ووڈ کے بزرگ اسٹار دھرمیندر کے پوتے اور بالی ووڈ مشہور اداکا ر اور گرداس پور پنجاب رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے فرزند کرن دیول کی بالی ووڈ میں میں انٹری ہوچکی ہے۔ ان کی آنے والی پہلی فلم کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ شائقین کی جانب سے ٹریلر بہت پسند کیا جارہا ہے۔ ان کی نئی فلم ”پل پل دل کے پاس“ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔ یہ فلم جاریہ سال 20ستمبر کو تھیٹروں کی زینت بنے گی۔

اس فلم میں کرن دیول کے ساتھ کام کررہی سحر بمبا کی بھی یہ فلم پہلی ہوگی۔ اس فلم کو سنی دیول نے ہی ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ دھرمیندر نے پرڈیوس کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا کرن دیول بھی اپنے داد ا اور والد کی طرح نام کماپاتے ہیں یا نہیں؟

YouTube video