دھماکے کے باوجود مظاہرین دھرنے کے مقام پر جمع

   

دبئی: جنوبی عراق میں مظاہرین کی جانب سے اپنے مطالبات کے لیے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں سرفہرست سلسلہ وار ہلاکتوں کی تحقیقات ہیں جنہوں نے کئی سماجی کارکنان کو بالخصوص بصرہ میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جمعے کی شب ذی قار صوبے کے مرکز نصیریہ شہر کے وسط میں الحبوبی اسکوائر پر دھرنے کے ایک کیمپ میں دھماکا ہوا۔ اس کے باوجود مظاہرین کے جتھے دھرنے کے مقام پر پہنچتے رہے۔ یہ لوگ قتل اور دہشت پھیلانے کی کارروائیوں کی پر زور مذمت کر رہے تھے۔نصیریہ میں سماجی کارکنان کو نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے کی کارروائیوں کے خلاف گذشتہ روز مظاہرین نے سڑکوں پر آ کر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ایران نواز عراقی ملیشیاؤں کی پر زور مذمت کی۔