جے پور : نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکڑ 27 ستمبر کو راجستھان کے ضلع باڑمیر کے گڑاملانی میں چالیس ایکڑ پر تعمیر ہونے والے آئی سی اے آر کے قومی سطح کے ملٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت کیلاش چودھری کے مطابق، ان کے پارلیمانی حلقہ باڑمیر کے گڑاملانی میں آئی سی اے آر کے قومی سطح کے ملٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو کھولنے کی منظوری سمیت پورا عمل مکمل ہو گیا ہے اور دھنکڑ سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس کے لیے 27 ستمبر کو اس موقع پر مسٹر دھنکڑ ،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جل شکتی مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھومی پوجن کرکے اس انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ چودھری نے کہا کہ مرکزی حکومت سال 2023 کو بین الاقوامی میلیٹس سال کے طور پر منا رہی ہے ۔ اس کیلئے ہندوستانی ملیٹس جسے موٹا اناج بھی کہا جاتا ہے جن میں بنیادی طور پر باجرہ، جوار، راگی، کٹکی وغیرہ شامل ہیں۔ نریندر مودی کی قیادت اور ہندوستان کی پہل کے تحت اقوام متحدہ نے ملیٹس کو بین الاقوامی ملیٹس کے سال کے طور پر منانے اور اسے عام لوگوں کے کھانے کی پلیٹوں میں شامل کرکے اسے فروغ دینے پر اتفاق کیا۔