نرسنگھ پور، 25 مئی (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کل مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور میں تین روزہ ایگرو انڈسٹری کنکلیو کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو موجود رہیں گے ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق 250 سرمایہ کار زرعی کانفرنس میں صنعتی ترقی کے نئے امکانات تلاش کریں گے ۔ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں مصالحہ جات کی صنعت، ڈیری پروسیسنگ یونٹس، مٹر اور سویٹ کارن پر مبنی یونٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔