مسلم پرسنل لا بورڈ کا 17 ستمبر کو جنتر منتر پر مظاہرہ

,

   

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک میں کمزور طبقے ، اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کی جان و مال، عزت و آبرو پر حملے اور مظالم کے خلاف 17 ستمبر جمعرات کو جنتر منتر پر مظاہرے کا اعلان کیا ہے ۔اعلان میں کہا گیا کہ ملک کے کمزور طبقات، اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو حاشیہ پر دھکیلنے ، مسلمانوں کی جان و مال و عزت و آبروپر حملے ، نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیز نعرے ، مساجد و مدارس کا غیر قانونی انہدام، وقف اراضی سے کھلواڑ، یکساںسول کوڈ کا جبری نفاذ اور وندے ماترم لزوم کے خلاف جنتر منتر پر 17 ستمبر جمعرات بوقت دو بجے دن مظاہرہ کیا جائیگا جس میں مذہبی، سیاسی و سماجی رہنما شرکت کرینگے ۔ مولانا سید ارشد مدنی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا فضل الرحیم مجددی، مولانا اصغر علی مہدی، سید سعادت اللہ حسین، مولانا سید محمود مدنی اور سیاسی رہنماوں میں ڈگ وجئے سنگھ، منوج جھا، سنجے سنگھ، اسدالدین اویسی، ادیب احمد، عمران مسعود، چندر شیکھر آزاد وغیرہ شامل ہیں۔