دھونی کے ’بلیدان‘ میں خود احترام کیلئے ہندوستان لڑے گا

   

لندن ۔ 8جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے دستانوں پر بلیدان بیج سے اٹھے تنازعہ سے باہر نکل کر گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ مقابلے میں جیت حاصل کرے گی۔ہندوستان نے عالمی کپ میں اپنی مہم جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ شروع کی تھی لیکن اس پر دھونی کے وکٹ کیپنگ دستانوں پر لگے ہندوستانی فوج کے بلیدان بیج کے سلسلے میں تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ ہندوستانی کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس تنازعہ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) سے اس معاملے میں نرم رویہ اپنانے کی اپیل کی تھی لیکن آئی سی سی نے ہندوستانی بورڈ کی درخواست کو سرے سے مسترد کردیا تھا۔ اب دھونی اپنے دستانوں کے ساتھ تو کھیلیں گے لیکن انہیں اس نشان کو ڈھکنے کے لئے اس پر بیج لگانا ہوگا۔دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان اور گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے درمیان مقابلے سے 48 گھنٹے پہلے یہ تنازعہ عالمی کپ پر چھایا رہا اور معاملے اتنا طول پکڑ ا کہ ہندوستانی وزیر کھیل کرن رجیجو کو اس معاملے میں بیان دینا پڑ گیا۔اب اگر دھونی کل کے میچ میں ان دستانوں کے ساتھ اترتے ہیں تو انہیں آئی سی سی کے پھٹکار سامنا کرنا پڑے گا۔اتوار کو میچ شروع ہونے پر سبھی کی نگاہیں دھونی کے دستانوں پر رہیں گی کہ وہ بلیدان کے نشان کو کس طرح ڈھک کر آتے ہیں۔ہندوستان اور آسٹریلیا اس سال دو ونڈے سیریز کھیل چکے ہیں۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو اسی کی زمین پر 2-1 سے ہرایا تھا جبکہ آسٹریلیا نے ہندوستان کو اسی کی زمین پر 3-2سے شکست سے دوچار کیا تھا۔ آسٹریلیا عالمی کپ میں اپنے پہلے مقابلے جیت چکا ہے اور عالمی چمپئن ٹیم اپنی پرانی لے میں دکھائی دے رہی ہے ۔آسٹریلیا نے ہندوستان میں ونڈے سیریز جیتے کے بعد پاکستان کو 5-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔ عالمی کپ میں آسٹریلیا اپنے دو میچوں میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو ہراچکا ہے جبکہ ہندوستان نے جنوبی افریقہ پر جیت درج کی ہے ۔ 2015 ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہوئے عالمی کپ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کی شاندار مہم کو سیمی فائنل میں روک دیا تھا۔ ہندوستان نے گروپ مرحلے میں اپنے سبھی چھ میچ جیتے تھے لیکن آخری چار میں آسٹریلیا کے سامنے اس کا چیلنج ناکامی سے دوچار ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا نے پھر معاون میزبان نیوزی لینڈ کو فائنل میں پانچویں مرتبہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ہندوستان کو اس مرتبہ گزشتہ عالمی کپ میں شکست کا بدلہ بھی چکانا ہے ۔ہندوستان اس مقابلے میں وہی ٹیم اتارے گی جس نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ ہندوستان کے لئے اپنے آخری کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون کی فارم ہے جو اپنے فارم سے جدوجہد کررہے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف سستے میں آؤٹ ہوگئے تھے ۔ شیکھر کا آسٹرلیا کے خلاف اچھا ریکارڈ ہے اور کپتان وراٹ کوہلی کو امید ہے کہ شیکھر فارم میں واپس لوٹیں گے اور ایک بڑی اننگ کھیلیں گے ۔نائب کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ناٹ آؤٹ سنچری بنائی تھی وہ مین آف دی میچ بھی رہے تھے ۔