دھونی کے10 ہزار رنز مکمل

   

ہندستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے میچ کرئیرکے 10 ہزار رنز پورے کرلئے ہیں۔ دھونی ہندستان کے پانچویں اور مجموعی طور پر13 ویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے50 اوور کے فارمیٹ میں10 ہزار رن پورے کئے ہیں۔ دھونی 10 ہزار رن بنانے کے عدد سے صرف ایک رن ہی دور تھے اور اس عدد کو پار کرنے کے ساتھ ہی وہ سچن تندولکر، گنگولی، ڈراویڈ اورکوہلی کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ دھونی کے نام اب و ڈے کیریئر میں 10 ہزار50 رن درج ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکراول ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ 18426 رن بنائے ہیں ۔ گنگولی11221 رن بناکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ دراوڈ 10 ہزار 768 رن بناکر تیسرے مقام پرہیں۔