دھوکہ باز پکارنے والے ٹرولس پر سونو سود کا جوابی وار

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے اداکار سونو سودجس کو کروناوائرس کے دوران لاک ڈاون کے وقت میں اپنے گھر پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجر ورکرس کی مدد کرنے کوشش کرنے والے کے طور پر آج بھی ستائش کی جارہی ہے۔

تاہم مذکورہ کوششیں ان کے خلاف ان لائن نفرت سے انہیں بچا نہیں جسکی ہے۔

کچھ لوگ ان کے اچھے کام کے لئے ستائش کررہے ہیں‘ وہیں کچھ لوگ ان کی امدادی کاموں کے حوالے سے سوالات کرتے ہوئے جو وہ کررہے ہیں انہیں نشانہ بنارہا ہے۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے کام پر سونو کی منشاء پر سوال اٹھایاجارہا ہے۔ قبل ازیں ان کی سرگرم سیاست میں داخل ہونے کے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں۔

سونو سود نے ٹرولس کا جواب دیا
نیوزاینکر برکھا دت کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سونوسود نے آخر کاران کے عوامی کاموں کو تنقید کانشانہ بنانے والوں کاجواب دیا ہے۔

ایک ویڈیو جس کوبرکھا دت نے یوٹیوب چینل موجواسٹوری پرشیئر کیاہے۔سونوسود اپنے کام کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں‘ مہاجرین ورکرس کی مدد کے لئے ان کی خواہش اور اس کے لئے کس قدر خرچ آیاان تمام باتوں پربات کی ہے۔ان

ہوں نے کہاکہ ”یہ آپ کا کام ہے اور آپ کو اس کے پیسے ملتے ہوں گے۔ اس سے میرا کام متاثر نہیں ہوگا او رمیں اس کام کو جاری رکھوں گا“۔

سونو سود نے مزیدکہاکہ ”لوگ آج بھی مجھے ٹرول کررہے ہیں‘کل بھی اور مہینوں بعد بھی کریں گے۔ میں وہی کروں گا جو میں کرنا چاہتاہوں‘ میں اپنا کام کرتا رہوں گا“۔

ایک سوال کے جواب میں سونو نے کہاکہ ”وہ لوگ جو کہہ رہے ہیں میں نے کچھ کام نہیں کیاہے ان کے لئے میرے پاس جواب یہ ہے کہ میرے پاس7,03,246لوگوں کی تفصیلات موجودہے جس کی میں نے مدد کی ہے ان کا پتہ‘ فون نمبر‘ ادھار کارڈنمبر موجود ہے۔

جوباہر سے ائے تھے وہ تمام اسٹوڈنٹس جس کی میں نے مدد کی ہے ان کی تفصیلات میرے پاس موجود ہے۔ میں وضاحت نہیں کرنا چاہتاہوں مگر میرے پاس تفصیلات موجود ہیں۔

مجھے ٹرول کرنے کے بجائے باہر نکلیں اور کسی ایک مدد کریں“

YouTube video

سیاست میں داخلے کے متعلق الزامات کے خلاف انہوں نے کہاکہ ”اگر میں سیاست میں داخل ہوتاہوں کہ تو اپنا 100فیصد دوں گا۔ مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ اس سے کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوگا۔

میں ان کے مسائل حل کروں گا‘ میں اپنا وقت دوں گا۔ لہذا میں سمجھتاہوں کہ فی الحال میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں اور اگر وقت آتا ہے تو میں کروں گا او راس کے لئے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں اور میں سمجھتاہوں کہ میرے لئے تمام راستے کھلے ہیں۔

کسی فرد یاپارٹی سے میں نے استفسار نہیں کیا’مجھے کیاکرنا چاہئے‘۔ میں اپنے مرضی او رمنشاء سے کام کروں گا“۔