دہشت گردی کو امداد این آئی اے کی چارج شیٹ میں یٰسین ملک کا نام

,

   

نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کو امداد کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یٰسین ملک کا نام بھی اُن 5 افراد میں شامل کیا ہے۔ این آئی اے نے آج خصوصی عدالت میں دوسری ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ نئے غیر قانونی سرگرمیاں (انسداد قانون) کے تحت این آئی اے نے الزام عائد کیاکہ یٰسین ملک نے دہشت گرد کارروائیاں انجام دینے کے لئے 2010 ء اور 2016 ء کے درمیان پاکستان سے امداد وصول کی تھی۔یہ چارج شیٹ 200 صفحات پر مشتمل ہے جس میں دیگر 4 افراد کے نام شامل ہیں جن میں قابل ذکر شبیر شاہ ، آسیہ اندرا بی ، مسرت عالم اور رشید انجینئر ہیں۔