دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر کے رہیں گے :اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ہم، اپنی ملّت سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ صدر اردوعان نے 8 مارچ کو استنبول کے خلیج کنوینشن سینٹر میں منعقدہ خواتین کے عالمی دن کے افطار پروگرام سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بہادر بیٹوں کو قربان کرنے والے والدین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ “جس طرح ہم اب تک شہداء کے والدین شرمندہ نہیں ہوئے، امید ہے کہ آئندہ بھی نہیں ہوں گے۔ ہم اس قوم سے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئیموجود تمام وسائل کا استعمال کرتے رہیں گے۔