دہلی۔ ایک شخص کا قتل 200روپئے کے تنازعہ پر نعش کو گھسیٹا گیا‘ تین نابالغوں کے سمیت5کی گرفتاری

,

   

گرفتار حملہ آوروں نے پولیس کو بتایاکہ گوتم پوری کے رہائشی 22سالہ نوجوان نے چند ہفتے قبل رقم ادھار لی تھی اور بار بار مانگنے کے باوجود واپس نہیں کررہاتھا۔


چہارشنبہ کی صبح دہلی کی سڑکوں پر ایک ہولناک جرم کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بدر پور کے قریب گوتم پوری میں کم ازکم پانچ لوگوں کے ایک گروپ نے جس میں تین نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں مبینہ طور پر ایک 22سالہ شخص پر چاقوسے متعدد وار کرنے کے بعد اس کی نعیش کو گھیسٹا ہے۔

اس واقعہ کو موٹر سیکل پر گشت کررہے پولیس کے دو جوانوں نے دیکھا اور تعقب کے بعد ملزمان کو پکڑلیا اور یہ مناظر قریب کے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا قتل 2000روپئے کے تنازعہ پر ہوا ہے جو اس نے حملہ آوروں میں سے ایک پاس سے لیاتھا۔

گرفتار حملہ آوروں نے پولیس کو بتایاکہ گوتم پوری کے رہائشی 22سالہ نوجوان جس کی شناخت گوراؤ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے نے چند ہفتے قبل رقم ادھار لی تھی اور بار بار مانگنے کے باوجود واپس نہیں کررہاتھا۔پولیس نے ایک 27سکنڈ کا ویڈیو منظرعام پر لایاہے جس میں تین لوگوں مین روڈ سے متصل ایک سروس لائن پردوڑ رہے ہیں۔

پولیس کی ایک بائیک کوکیریج وے کو پا ر کرتے دیکھا گیا ہے‘ موٹر سیکل پر سوار دوسرے ساتھی نے سیاہ جیاکٹ پہنے اورہاتھ میں ڈائری لئے دیکھا جاسکتا ہے جو چلتی بائیک سے نیچے اترتا ہے اور مشتبہ افراد کے طرف دوڑ لگاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوڑ لگاتے مشتبہ افراد کا تعقب کرتے ہوئے پولیس جوانوں کے سارا فوٹیج قید ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساوتھ ایسٹ) راجیش دیو نے کہاکہ بدر پور پولیس اسٹیشن کو دوبجے کے قریب چہارشنبہ کے روز واقعہ کی جانکاری ملی۔ موقع پر متعلقہ پولیس عملہ پہنچا او رنعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ موقع سے تین کو بعد میں دو مشتبہ افراد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔