دہلی۔ ایک لڑکی سے متعلق بحث پر دوست کے چاقو سے حملے میں ایک کی موت دیگر زخمی

,

   

رپورٹس کے مطابق ایک لڑکی کو لے کردوستوں کے درمیان میں بحث ہوئی تھی۔
نئی دہلی۔پولیس کے مطابق دوست کے ساتھ مباحثہ کے بعد چاقو سے حملے میں ایک 20سالہ نوجوان کی موت اور ایک 21سالہ شدید طور پر زخمی ہوگیاہے۔

متوفی کی شناخت20سالہ پرنس اور زخمی 21سالہ ماہیر کے طور ہوئی ہے ان دنوں کو ان کے کزن نتیش اسپتال لے کر گیاتھا۔رپورٹس کے مطابق ایک لڑکی کو لے کردوستوں کے درمیان میں بحث ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”ملزم سدھارتھ نے متعدد مرتبہ متوفی اوراس کے بھائی پر کچھ دن قبل لڑکی کو لے کرپیش ائے بحث کی وجہہ سے چاقو وار کردئے۔ فوری قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

موقع پر ایک کرائم ٹیم کو طلب کرلیاگیاہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موقع سے اکٹھا کئے جارہے ہیں او رمذکورہ ملزمین کو تحویل میں لے لیاگیاہے“۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”پرنس کی علاج کے دوران موت ہوگئی اوراس کے ماہیر کا زیر علاج ہے۔

مزیدتحقیقات سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ متوفی او رملزم سدھارتھ(مانو) ملکاج گنجن کے رہنے والے دوست اور پڑوسی تھے“۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔