نئی دہلی۔ دہلی کے چیف منسٹر اروندکجریوال ممکن ہے کہ اگلے ہفتہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے تاکہ قومی راجدھانی میں کویڈ کے معاملات میں اچانک اضافہ کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں میں مزید بیڈس کی درخواست کو آگے بڑھایاجاسکے۔
مزیدبیڈس کے علاوہ کجرایول مزید تعاون جسمیں دیگر ریاستوں سے اٹھنے والی آلودگی پر تعاون کویقینی بنانا ہے جس کی وجہہ سے تہوار کے موسم کے دوران کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ایک ذرائع نے کہاکہ ”ہوم منسٹر سے ملاقات کے دوران مذکورہ چیف منسٹر دہلی میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے متعلق درکار اقدامات پر بھی تبادلے خیال کریں گے“۔
جمعہ کے کجریوال نے کہا تھا کہ اے اے پی حکومت اگلے ہفتہ شہر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے متعلق اٹھائے جانے والے کئی اقدامات پر غور کیاہے۔
مجوزہ ہفتوں میں فی یوم 15000کویڈ کے معاملات درج کئے جانے گمان لگانے کے پیش نظر اس ہفتہ کی ابتدائی میں انہوں نے مرکزی وزیرہرش وردھن سے
درخواست کی تھی کہ مرکزی حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والے دہلی کے اسپتالوں میں بیڈس کی گنجائش میں اضافہ کیاجائے۔
جمعہ کے روز کجریوال نے کہاتھا انے والے دس دنوں میں دہلی میں حالات پر قابو پالیاجائے گا
دہلی میں ایک روز میں کویڈ19کے 7802تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد جمعہ کے روزتک متاثرین کی جملہ تعداد قومی راجدھانی میں 4.74ہوگئی ہے‘ اور اسی وقت کے دوران91اموات سے مرنے والوں کی جملہ تعداد7243تک پہنچ گئی ہے