دہلی آبکاری پالیسی اسکام میں ای ڈی نے ایک او رگرفتاری انجام دی

,

   

اروڑا‘ جو سی بی ائی کے ایف ائی آر پر جاری ای ڈی کی جانچ میں ملزم نمبر نو ہے‘ ایک خانگی لمٹیڈ بڈی ریٹیل کا مالک ہے۔
نئی دہلی۔ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے روز ایک کاروباری امیت اروڑا کودہلی آبکاری پالیس اسکام کے ضمن میں گرفتار کرلیاہے۔

پچھلے ہفتہ اس خفیہ ایجنسی نے اس معاملہ میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔اروڑا‘ جو سی بی ائی کے ایف ائی آر پر جاری ای ڈی کی جانچ میں ملزم نمبر نو ہے‘ ایک خانگی لمٹیڈ بڈی ریٹیل کا مالک ہے۔

پہلی چارج شیٹ جو 3000سے زائد صفحات پر مشتمل ہے کاروباری سمیر مہندرو کے خلاف دائر کی گئی ہے۔اس میں یہ الزامات ہیں کہ حیدرآباد میں کوکا پیٹ کے ایک ساکن ارون رام چندرا پیلائی مہندرو سے ناجائز مالی فائدے سرکاری ملازم وجئے نائیر کو پہنچایا کرتا تھا۔

مذکورہ ای ڈی نے اپنا مقدمہ سی بی ائی ایف ائی آر کی بنیاد پر درج کیاہے۔

سی بی ائی نے جمعہ کے روز اس معاملے میں اپنا پہلا چارج شیٹ داخل کیاہے‘ اس میں وجئے نیر‘ ابھیشک بوئن پلی‘ سمیر مہندرو‘ ارون رام چندر پیلائی‘موٹھا گوتم‘اور دوسرکاری ملازمین‘ اس وقت کے ڈپٹی کمشنر محکمہ آبکاری کلدیپ سنگھ اور محکمہ آبکاری کے اسٹنٹ کمشنرنریندرسنگھ کے نام شامل ہیں۔