دہلی اجتماع میں تلنگانہ سے 100 افراد کے شرکت کی اطلاع

   

محبوب نگر میں ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ کا جائزہ اجلاس

محبوب نگر یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ ماہ دہلی میں منعقدہ مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس ہونے والے افراد رضاکارانہ طور پر اپنی تفصیلات سے واقف کروائیں ۔ یہ مشورہ ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے منگل کے دن مستقر محبوب نگر پر ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ اور ضلع ایس پی آر راجیشوری کے ساتھ جائزہ اجلاس کے انعقاد کے موقع پر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مذہبی اجتماع میں بھاری تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے جس میں سے 6 افراد جن کا تعلق تلنگانہ سے تھا فوت ہوگئے ۔ ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ متحدہ ضلع سے تقریباً 100 افراد کے اجتماع میں شریک ہونے کی اطلاع ہے ۔ جن میں سے بعض افراد کے طبی معائنہ کئے گئے جن میں سے ناگر کرنول کے ایک شخص کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جبکہ گدوال سے تعلق رکھے والے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے جن کے انتقال سے قبل طبی معائنہ کیا گیا تو وہ بھی کورونا وائرس سے متاثر تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقر محبوب نگر سے بھی 17 افراد کے اجتماع میں شریک ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے مدہبی اجتماع کے علاوہ دیگر ممالک سے آنیو الوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فوری انتظامیہ کو مطلع کریں ۔ مستقر کے محلہ جات شاہ صاحب گٹہ حبیب نگر ، ویرنا پیٹ ، راجندرنگر کے افراد اجتماع میں شریک ہوئے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس تعلق سے کسی کو بھی کوئی اطلاع ملے تو وہ ضلع کلکٹر ایس پی کو مطلع کریں یا پھر ٹول فری نمبر 08542-241165 پر اطلاع دیں ۔ انہوں نے باہر سے آنے والوں سے پھر ایک بار اپہ کی کہ وہ اپنے طور پر انتظامیہ کو مطلع کریں اور اپنے گھر والوں اور عوام کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھنے میں تعاون کریں ۔

دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میںشرکت کرنے والے گلبرگہ کے
19افرادجانچ کے لئے قرنطینہ میںمنتقل کردئے گئے: ڈپٹی چیف منسٹرکرجو ل

گلبرگہ یکم اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک مسٹر گووند ایم کرجول کے بیانکے بموجب دہلی مرکز نظام الدینمیں تبلیغیجماعت کے حالیہ اجتماع میں شرکت کرنے والے گلبرگہ کے 19افراد کو ای اؤیس آئی ہسپتال گلبرگہ کے قرنطینہ وارڈ میں جانچ کے لئے شریک کروادیا گیا ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا ہے کہ ان افراد کی صحت پر متواتر نگا رکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا ہے کہ کرونا وایریس کی دنیا بھر میںپھیلی اس وبا اور وائیریس کی جانچ کروانے کے لئے ان تمام حضرات کو جو مذکورہ بالا تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوئے تھے اپنی صحت کی جانچ کروانی چاہئے ۔ ان تمام حضرات کو ڈاکٹروںسے ملاقات کرکے اپنی جانچ کروانی چاہئے ۔ حکومت ایسے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر انکی جانچ کروا رہی ہے اور ان کا علاج کروارہی ہے۔ مسٹر کارجول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے افراد خاندان اور سماج میں رہنے والے افراد کو کرونا کے خطرناک وائیرس سے بچانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مذکورہ بالا اجتماع میں شرکت کرنیوالے تمام افراد کی طبی جانچ کروائیں۔

یلاریڈی میں لاک ڈاون مکمل پرامن طریقہ سے جاری
عوام صبح ہی ضروریات کا سامان لینے کے بعد گھروں میں بند

یلاریڈی یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ دس دنوں سے یلاریڈی میں لاک ڈاؤن پرامن طریقہ سے جاری ہے ۔ عوام روزانہ صبح صبح ترکاری ، دودھ ضروریات زندگی کا سامان لینے مارکٹ کا رخ کر رہی ہے ۔ جہاں پولیس اور ریونیو عملہ عوام کو فاصلے پر رہتے خریداری کرنے کا مشورہ دینے ہر روز نگرانی کر رہی ہیں ۔ ڈیلی مارکٹ کو بھی ہفتہ واری مارکٹ میں منتقلی کرنے سے عوام کو کافی سہولت ہوگئی ہے ۔ کشادہ جگہ میں دور دور فاصلہ سے ترکاریوں کے دوکانوں کا قیام عوام کو خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مثبت ثابت ہو رہا ہے ۔ سب انسپکٹر شویتا اپنے پولیس عملہ کے ساتھ صبح ہی مارکٹ پہونچکر عوام کو ایک جگہ جمع ہونے روک رہی ہیں ۔ مجموعی طور پر لاک ڈاؤن یلاریڈی میں پرامن طریقہ سے جاری ہے ۔ آر ڈی او دیویندر ریڈی ، تحصیلدار سوامی ایم پی ڈی او راج ویر ، میونسپل کمشنر قمر احمد سرکاری احکامات کو عمل میں لانے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں ۔ ضروری اشیاء کی تمام دوکانات پر قیمتوں کو اضافہ ہونے نہ دینے کیلئے بھی عہدیدار کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔