دہلی اسمبلی الیکشن کے ایکزٹ پول سے دلبرداشتہ اینکر کا درد صاف جھلک رہا ہے۔وائیرل ویڈیو

,

   

پچھلے ہفتہ 8فبروری کو شام6بجے دہلی اسمبلی انتخابات کی رائے دہی مکمل ہوئی جس کے فوری بعد مختلف نیوز چیانلوں اور نیوز ایجنسیوں نے ایکزٹ پول کی اجرائی عمل میں لائی جس میں پھر ایک مرتبہ عام آدمی پارٹی کو بھاری اکثریت سے جیت اور دہلی میں حکومت کی تشکیل کے دعویدار کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔

حالانکہ ایکزٹ پول کے بعد بھی دہلی بی جے پی یونٹ اس بات کا دعوی کررہی ہے کہ وہ دہلی میں حکومت بنارہی ہے۔ مگر سب سے زیادہ پریشانی اور بوکھلاہٹ زی نیوز کے اینکر سدھیر چودھری کے الفاظ سے جھلک رہی ہے۔

سدھیر چودھرے کے پروگرام ڈی این اے کے ایک حصہ کا ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ پانی پی پی کر دہلی کی عوام کو کوستے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ایسا لگ رہا ہے کہ سدھیر چودھری جس سونچ کے ساتھ اپنے پروگرام چلاتے ہیں وہ سونچ اور نظریہ دہلی کے عوام پر اثر نہیں کررہا ہے اس کا انہیں کافی غم او رغصہ بھی ہے۔ کیونکہ چودھری دہلی کی عوام کو نااہل‘

سست بھی کہہ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی عوام کو قومی موضوعات‘ ملک کی سالمیت کی پرواہ نہیں ہے وہ صرف مفت کی ملنے والی سہولتوں پر اکتفا کرتے ہیں اور قومی موضوعات پر شراب نوشی کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر ہونے والی بحث کا حصہ بنتے ہیں۔

سدھیر چودھری کو تکلیف اس بات کی ہے کہ ایکز ٹ پولیس کے مطابق دہلی کی عوام نے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی نفرت پر مشتمل سیاست کو ٹھکرادیا ہے اور ترقی وکام کی بنیاد پر دوبارہ اروند کجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیاہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں آپ کو بھی ہنسی اجائے گی

https://twitter.com/TheDeshBhakt/status/1226346085175582720?s=20