دہلی اسمبلی انتخابات: شیو سینا کی دستک سے بی جے پی میں گھبراہٹ، دہلی انتخابات میں حصہ لینے شیو سینا کا اعلان

,

   

نئی دہلی:مہاراشٹرا میں بڑی کامیابی کے بعد شیو سینا پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ دیا ہے۔ شیو سینا بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ شیو سینا کے اس سرگرمیوں سے بی جے پی میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرا میں چیف منسٹر کی کرسی پر بیٹھنے سے شیو سینا کے عزم و ارادوں میں مضبوطی آگئی ہے۔ شیو سینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی جماعت مہاراشٹرا کے باہر بھی قدم جمانے کی کوشش کرے گی اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں اب ہماری سیف لینڈنگ ہوچکی ہے چنانچہ اب ہم دہلی کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے۔

ذرائع کے مطابق 2020ء فروری میں دہلی اسمبلی انتخابات ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب جب ہم دہلی پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ دہلی میں پہلی پوزیشن پر عام آدمی پارٹی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کانگریس اور پھر بی جے پی آتی ہے۔ اس مرتبہ بی جے پی کی پوری کوشش ہے کہ وہ دہلی سے عام آدمی پارٹی کا صفایا کردے لیکن اگر شیو سینا یہاں کے میدان میں اپنے امیدواروں کو لے کر اترتی ہے تو بی جے پی کا خواب پورا نہ ہوگا۔ اگر شیو سینا دہلی میں اپنے امیدوار میدان میں اتارتی ہے تو اس کا سب سے زیادہ نقصان بی جے پی کو ہوگا۔ سیاسی ماہرین کی بات پر یقین کریں تو اب ملک کی سیاست میں جس طرح کانگریس اور دیگر پارٹیوں کیلئے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اسی اب بی جے پی کیلئے شیو سینا نقصاندہ ہوثابت ہوسکتی ہے۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ مہاراشٹرا کے اسمبلی انتخابات میں اسد الدین اویسی نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے جہاں انہیں صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن کانگریس کا الزام ہے کہ مجلس کی وجہ سے انہیں 30 نشستوں پر نقصان اٹھانا پڑا۔ اب اسد الدین اویسی مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس سے ممتا بنرجی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ شیو سینا ملک کے دہلی‘ بہار‘ مغربی بنگال اور دوسری ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کر بی جے پی کو کمزور کرناچاہتی ہے۔ اور اب دیکھنا یہ ہے کہ شیوسینا کی یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہوتی ہے۔