دہلی انتخابات کا ہند۔پاک مقابلہ سے تقابل

   

کپل شرما کا ٹوئٹ حذف کرنے ٹوئٹر کو الیکشن کمیشن کی ہدایت
نئی دہلی۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر نے ٹوئٹ کو دہلی اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں حصہ لینے والے ایک بی جے پی امیدوار کپل مشرا کے ان تنازعہ ٹوئٹس کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے جن میں انہوں نے اس شہر نما ریاست میں ہونے والے انتخابات کو ہند اور پاکستان کے درمیان مقابلہ سے تشبیہہ دی تھی۔ دہلی چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے مشرا کی طرف سے جمعرات کو کئے گئے ان ریمارکس کو حذف کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ دہلی کے چیف الیکٹورل آفیس نے مشرا کو وجہ نمائی نوٹس بھی دی تھی جنہیں حلقہ ماڈل ٹائون سے بی جے پی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ مشرا نے جو ماضی میں اروند کجریوال کابینہ میں بھی وزیر رہ چکے ہیں کہا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات دراصل دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوں گے۔