سابق کمشنر و ڈی سی معطل، بعض آفیسرس کے خلاف کاروائی کا حکم
نئی دہلی : کجریوال حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی کو نافذ کرنے کے بعد اسے واپس لے لیا ہے۔ لیکن اب اس معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی کو لے کر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کجریوال حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی کو نافذ کرنے کے بعد اسے واپس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر دہلی حکومت کے اس وقت کے ایکسائز کمشنر آئی اے ایس اروا گوپی کرشنا اور ڈینک کے افسر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر آنند کمار تیواری کو معطل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے حکم پر چیف سکریٹری کی جانب سے باقی 9 افسران اور ملازمین کو معطل اور بڑی تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ معطل کیے جانے والے افسران کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے 3 دیگر ایڈہاک ڈینک افسران اور 4 دیگر افسران کیخلاف بھی معطلی اور بڑی تادیبی کارروائی کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔