دہلی ایمس کے سرور پر ایک مرتبہ پھر سائبر حملہ، سیکورٹی سسٹم سے ناکام ہوا میلویئر حملہ

   

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں واقع آل انڈیا میڈیکل سائنسز (ایمس) میں منگل کو ایک مرتبہ پھر سائبر حملہ ہوا ۔ ایمس دہلی میں سائبر سیکورٹی سسٹم کے ذریعہ دو پہر دو بج کر 50 منٹ پر ایک میلویئر حملہ کا پتہ چلا ۔ اس کو لے کر ایمس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میلویئر حملہ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور وقت پر خطرے کو بے اثر کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سائبر حملے کو ناکام بنانے کے دوران کچھ وقت کیلئے ای اسپتال کی خدمات متاثر رہیں ۔ایمس انتظامیہ کی جانب سے سائبر حملہ کو ناکام بنا دئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ایمس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمس نئی دہلی میں سائبر سیکورٹی نظام نے دوپہر دو بج کر 50 منٹ پر ایک میلویئر حملہ کا پتہ لگایا ۔ اس کوشش کو ناکام کردیا گیا اور تعینات سائبر سیکورٹی سسٹم کے ذریعہ خطرے کو بے اثر کردیا گیا ۔