دہلی ‘ این سی آر ‘ لکھنو و اترکھنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

   

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی این سی آر کے علاوہ اترپردیش کے کچھ حصوں بشمول لکھنو اور اترکھنڈ میں زلزلہ کے جھٹکے آج شام محسوس کئے گئے ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز ہندوستان ۔ نیپال سرحد کے قریب تھا ۔ ابھی تک اس زلزلہ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔