دہلی تشدد۔ عدالت کا پولیس سے استفسار کہ کس طرح کی ”ٹارگٹ ڈاٹا“ وکیل محمود پراچہ کے پاس سے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے

,

   

نئی دہلی۔ نارتھ ایسٹ دہلی تشدد کے ایک معاملے میں دہلی عدالت نے جمعہ کے روز پولیس سے کہاکہ وکیل محمود پراچہ سے کوئی واضح خطرہ پیدا کئے بغیر ”ٹارگٹ ڈاٹا“ کس طرح حاصل کریں گے کا جواب داخل کریں اور متعلق میٹا ڈاٹا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بغیر اسے بازیافت کرنا ہے۔

تحقیقاتی افیسر(ائی او) سے چیف میٹروپولٹین مجسٹریٹ پنکج شرما نے جواب داخل کرنے کا استفسار کیا اور معاملہ پر اگلی سنوائی کے لئے19مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اپنے احکامات میں عدالت نے کہاکہ ”تلاشی وارنٹ کا مقصد ”ٹارگٹ ڈاٹا“ حاصل کرنا تھا جو ہارڈ ڈسک میں ہے جس میں درخواست گذار کے دیگر موکلوں سے متعلق جانکاری اور فائیلس بھی شامل ہیں۔

ان حالات میں ہارڈ ڈسک میں موجود دیگر تفصیلات کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کئے بغیر ”ٹارگٹ ڈاٹا“کے حصول پر غور کرنا ہوگا“۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”اسی وقت میں کسی قسم کے پوشید ہ خطرات کو پیدا کئے بغیر ”ٹارگٹ ڈاٹا“ حاصل کرنا ہوگا کیونکہ یہ تحقیقاتی افیسر کے لئے کافی اہمیت حامل ہے جس کو ٹارگٹ ڈاٹا کی صداقت اور سالمیت کو بھی قائم رکھنا ہے“۔

شمال مشرقی دہلی تشدد کے ضمن میں وکیل محمود پراچہ کے خلاف تلاشی اپریشن وارنٹ پر چہارشنبہ کے روز دہلی کی ایک عدالت نے روک لگادیا ہے۔

منگل کے روز اپنے دفتر کے احاطہ میں دہلی پولیس کی جانب سے لی گئی تلاشی کے خلاف محمود پراچہ نے جو درخواست دائر کی تھی اس کی سنوائی عدالت کررہی تھی۔

پراچہ نے اپنی درخواست میں کہاکہ دہلی پولیس کی جانب سے درخواست گذار کے کسی بھی کمپیوٹر کی مانگ صریحاً غیر قانونی اور ناحق ہے‘خاص طور پر ایسے وقت میں جبکہ پولیس کی سابق تلاش سے مذکورہ مخصوص دستاویزات ان کی تحویل میں ہیں۔

پراچہ نے مزیدکہاکہ وہ خود شناخت کے بعد کمپیوٹرس عدالت میں لاکر پیش کردیں گے اور یہ ائی او جوچاہئے اور عدالت جس کی اجازت دے اس کمپیویٹر میں نکال کردیں گے۔

قبل ازیں مذکورہ دہلی پولیس نے الزام لگایاتھا کہ پراچہ نے دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ایک شخص کو فرضی طریقے سے نارتھ ایسٹ دہلی فبروری2020کے تشدد سے متعلق کیس سے بری کرانے کے لئے اکسایاتھا۔

پچھلے سال شمال مشرقی دہلی میں پیش ائے فرقہ وارانہ تشدد جس میں 53لوگوں کی موت اور بے شمار لوگ زخمی ہوئے تھے۔

اس کیس کے متعدد شکایت کنندگان اور ملزمین کی عدالت میں محمود پراچہ نمائندگی کررہے ہیں۔