دہلی جانے والے مسافرین کیلئے قرنطینہ کی شرط

   

حیدرآباد۔ کورونا وباء میں شدت کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے آنے والے مسافرین کیلئے لازمی سرکاری قرنطینہ / پیڈ قرنطینہ کی شرط عائد کردی ہے ۔ علاوہ ازیں اگر کسی مسافر نے کورونا ٹیکہ کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں اور اس کا سرٹیفیکٹ ہے اور کسی کے پاس آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ موجود ہے تو اس کیلئے 7 دن گھریلو قرنطینہ کرنا ہوگا ۔ ریلویز نے مسافرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی شروعات سے قبل کیٹرنگ ویب سائیٹ کا مشاہدہ بھی کرلیں۔