دہلی حکومت کا راجن بابو اسپتال بند کرنے کا حکم

   

نئی دہلی ۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے راجن بابو اسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی کے شہری ترقیات کے وزیر ستیندر جین نے ہفتے کو عمارت کو فوری طور پر بند کرنے اور اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ جین نے کہا کہ اسپتال کی خستہ حالی کی جو تصویریں آئی ہیں وہ کافی پریشان کن ہیں۔ ایسی حالت میں وہاں مریضوں کا علاج کرنا نہ صرف مریضوں بلکہ وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے لیے بھی مہلک ثابت ہو سکتا ہے ۔ اس اسپتال کی عمارت کو خود بی جے پی کی حکومت والی نارتھ ایم سی ڈی نے خطرناک قرار دیا ہے ۔ اس کے باوجود یہاں مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ یہ کارپوریشن کی غفلت کی انتہا ہے ۔ اسپتال میں طبی اور پیرا میڈیکل سروسز کو فی الحال بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجن بابو اسپتال کی خستہ حالی کے باوجود اس میں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ عمارت کی حالت ایسی ہے کہ وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے ۔ ایسے میں وہاں علاج کروانا تو دور کی بات، کھڑا ہونا بھی خطرے سے خالی نہیں۔ وہاں مریضوں کا علاج نہ صرف مریضوں بلکہ وہاں موجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے لیے بھی مہلک ثابت ہو سکتا ہے ۔