دہلی حکومت کے بجلی پر فیصلے کو ٹاٹا پاور ڈی ڈی ایل کی حمایت

   

نئی دہلی : ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل) نے جمعرات کو دہلی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں رہنے والے لوگ اکتوبر سے مفت بجلی اسکیم کا فائدہ صرف اسی صورت میں لے سکتے ہیں جب وہ اس کا انتخاب کریں۔کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ٹاٹا پاور ڈی ڈی ایل تمام اہل صارفین کو یکم اکتوبر سے پاور سبسڈی حاصل کرنے کے لیے آپٹ ان (درخواست دینے ) کا آپشن فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا، “ہمارے صارفین کے لیے اس عمل کو آسان بنانے کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے ، ہم ان سے حکومت کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی ڈیجیٹل آپشن سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں۔یہ آپشن کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل چینلز جیسے کہ واٹس ایپ، ایس ایم ایس، مسڈ کال سروسز کے ذریعے حکومت کی ہدایات کی تعمیل میں فراہم کی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل آپشنز کے علاوہ صارفین کو ایک یونیک کیو آر کوڈ کے ساتھ ان کی ماہانہ بجلی بل کے ساتھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ سبسڈی درخواست فارم (ایس اے ایف) بھی فراہم کیا جائے گا۔کسی بھی سوال یا تشویش کی صورت میں صارفین 19124 پر کال کر سکتے ہیں یا ہمارے کسٹمر کیئر سنٹرز پر جا سکتے ہیں۔