دہلی حکومت 325اسکولوں کو عارضی باروچی خانوں میں تبدیل کررہی ہے تاکہ یومیہ اساس پر 4لاکھ غریبوں کو کھانے کھلایاجاسکے

,

   

نئی دہلی۔قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کے اشیاء تک رسائی میں ناکامی کے پیش نظر لوگوں کے بھوک سے تڑپنے کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد دہلی کے

چیف منسٹر اروند کجریوال نے جمعہ کے روزاعلان کیاہے دہلی میں 325اسکولوں کو ضرور مند لوگوں کے لئے لنچ اور رات کے کھانے کی سربراہی کے انتظامات کی تیاری کا مرکز بنائیں گے۔

ایک میڈیا کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ ہفتہ کے روز سے دہلی کے مختلف مراکزمیں یومیہ چار لاکھ لوگوں کو کھانے فراہم کرنے کے مرکز کا انتظام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے 325اسکولوں کو دوپہر اور رات کے کھانے کی فراہمی کے انتظامات کا مرکز بنایاہے۔

ان تمام اسکولوں میں پانچ سو کے قریب لوگوں کو کھانا فراہم کیاجائے گا۔ اب تک ہم 20,000لوگوں کو کھانا فراہم کررہے ہیں‘ ان میں آج سے دولاکھ افرا دتک کااضافہ ہوجائے گا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کل سے یومیہ اساس پرہم چارلاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کریں گے۔ دہلی بھر میں ہم مراکز قائم کررہے ہیں“

۔انہوں نے کہاکہ سی او وی ائی ڈی 19کے جملہ مثبت معاملات اب تک 39درج کئے گئے ہیں‘ کجرایول نے کہاکہ ”ہم کسی بھی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں“۔

کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں جمعہ کے روز کہاکہ ”آج تک ہمارے پاس دہلی میں کرونا وائرس کے39معاملات مثبت پائے گئے ہیں‘ جس میں 29باہر سے ائے ہوئے ہیں اور ہم انہیں قرنتانیہ میں رکھا ہیاور دس معاملات مقامی لوگوں سے ایک دوسرے کو وباء پھیلنے کا حصہ ہیں“۔

چیف منسٹر نے کہاکہ پانچ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو کرونا وائرس کے مستقبل میں مثبت معاملات میں اضافہ کوحل کرنے کے لئے متعین کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ”ڈاکٹر شیو کمار سارین کی قیادت میں مذکورہ ڈاکٹرس کی ٹیم 26مارچ کے روز کرونا وائرس کی وباء کے بڑھتے معاملات سے مقابلے پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرچکی ہے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے جھارکھنڈ او رمغربی بنگال کے بشمول دیگر چیف منسٹران کی جانب سے اٹھائے جانے والی تشویش کے حوالے سے کہاکہ ”ہم تمام کو جو دہلی میں رہ رہے ہیں ان کے ساتھ دہلی والوں کی طرح ہی برتاؤ کریں گے“۔

وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق جمعہ کے روز کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے والے 724معاملات ملک میں درج کئے گئے ہیں