دہلی: سی اے اے اور این آر سی ٹوپی پہننے پر ایک نوجوان کی پٹائی

,

   

نئی دہلی: نو سی اے اے،نو این آر سی ٹوپی پہننے پر ایک نوجوان کی پٹائی کردی گئی۔ یہ واقعہ مشرقی دہلی میں جمعہ کے روز پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 22 سالہ فضل کو پانچ افراد پر مشتمل مشرقی دہلی کے رانی گارڈن میں پٹائی کردی۔ فضل اس وقت اپنے پر کیپ (ٹوپی) پہنا ہوا تھا۔ اس کی کیپ پر ”نو این آر سی۔ نو سی اے اے“ لکھا ہوا تھا۔ان لوگوں نے فضل سے کہا کہ تم سی اے اے کی مخالفت کرتے ہو۔ تم مسلم معلوم ہوتے ہو۔ تمہارے رہنے کی جگہ پاکستان ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے فضل کو خوب مارا۔ لاتوں اور گھونسوں سے اسے ماراگیا۔ جس کے سبب فضل شدید زخمی ہوگیا۔ اسے ہاسپٹل پہنچایاگیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

فضل نے بتایا کہ جب میں یہ کیپ پہن کر گارڈن میں داخل ہوا تو ان لوگوں نے مجھ پر طعنہ کسنا شروع کردیا۔ان لوگوں نے کہا کہ تمہاری ماؤں اور بہنوں کو (شاہین باغ میں احتجاج کرنے لئے) احتجاج کرنے کے لئے روزانہ پانچ سوروپے دئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس غلط خبر جس میں کہا جارہا ہے کہ خواتین مظاہرین کی مالی مدد کی جارہی ہے۔ اس کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ خبر افواہ پر مبنی تھی۔ فضل نے بتا یا کہ ان میں سے ایک شخص نے کہا کہ تم لوگ جتنا چاہو احتجاج کرلو کچھ ہونے والا نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوچکا۔ ان لوگوں نے میرے خلاف غلط زبان استعمال کرنے لگے۔ اس کے بعد مجھے شدید زدو کوب کیا گیا۔“ اس کے بعد فضل کو وہ لو گ وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ فضل کا چھوٹا بھائی سعد کو فضل گارڈن کے قریب بیہوشی کی حالت میں پایا۔ سعد نے فوری پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے اسے اسپتال پہنچایا۔ گیتا کالونی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اودیش کمار نے اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرکے تحقیقات کا آغز کرد یا گیا ہے۔