دہلی سے قریب گاؤں کا جمی کارٹر کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی موت پر ان کی یاد میں تقریبات ایک ہندوستانی گاؤں میں بھی منعقد ہو رہی ہیں۔ ایک ہندوستانی گاؤں جسے جمی کارٹر سے موسوم کیا گیا ہے، سابق امریکی صدر کی موت پر ان کی آخری رسومات مناتے ہوئے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ جمی کارٹر نے 50 برس قبل اس گاؤں کا دورہ کیا تھا اور تب سے یہ گاؤں سابق امریکی صدر کی محبت میں گرفتار ہے۔ 1977 میں ایک مدت کے لیے صدر منتخب ہونے والے جمی کارٹر اتوار کو 100 برس کی عمر میں دیہانت کر گئے۔ جمعرات کو واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل میں ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ ہندوستان کا ’’کارٹرپوری‘‘ یا ’’کارٹر کا گاؤں‘‘دہلی سے تقریباً32 کلومیٹر دور ہے۔ اس گرد اڑاتی بستی میں کا پرانا نام دولت پور ناصر آباد ہوا کرتا تھا۔ 1960 کی دہائی میں صدر جمی کارٹر کی والدہ لِلیاں مختصر عرصے کے لیے بہ طور رضاکار نرس یہاں کام کے لیے ٹھہری تھیں۔