نئی دہلی: سعودی ایر لائن کی چوتھی حج پرواز نمبرایس۔وی 3085 کے ذریعے محرم کے بغیر 51 خواتین، دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈہ سے حج بیت اللہ کی ادائیگی کیلئے مقدس شہر مدینہ کیلئے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ کے ٹرمینل 3پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں،حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی،ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر اسٹاف نے بغیر محرم خواتین حج کا خیر مقدم کیا ۔