نئی دہلی : جنوری 2025 میں، دہلی کی اوسط پی ایم 2.5 کی سطح 165 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، دہلی کا اے کیو آئی شام 4 بجے تک 156 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی کو جنوری میں مسلسل چوتھے مہینے ہندوستان کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ معلومات سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنوری 2025 میں دہلی کی اوسط پی ایم 2.5 کی سطح 165 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہ ہندوستان میں مقرر کردہ 60 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کی قومی فضائی معیار کے معیارات (NAAQS) سے بہت زیادہ ہے۔ 7 فروری کو دہلی میں آسمان صاف رہا اور ہوا کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔