نئی دہلی۔29؍ستمبر ( ایجنسیز ) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبہ پر انڈیا اتحاد کی جماعتوں کی 30 ستمبر کو نئی دہلی میں میٹنگ متوقع ہے۔ اس میٹنگ میں الیکشن کمیشن اور ووٹر لسٹوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایس آئی آر کے عمل کے کچھ پہلوؤں پر الیکشن کمیشن کے اندر اختلافات کی اطلاعات کے بعد، اپوزیشن پارٹیاں سی ای سی گیانیش کمار کی برطرفی کے اپنے مطالبے کو لیکر مزید اقدامات پر تبادلہ خیال کر سکتی ہیں۔