دہلی میں آج سے تحدیدات میں مزید نرمی دوکانیں ‘ مالس اور ریسٹورنٹس کھول دئے جائیں گے

   

نئی دہلی ۔ دارالحکومت دہلی میں دوکانیں ‘ مالس اور ریسٹورنٹس کل سے کھل جائیں گے کیونکہ ریاست میں کورونا کیسوں میں بڑی حد تک کمی آگئی ہے ۔ پہلے دوکانیں ایک دن کھلی اور ایک دن بند رکھنے کی اجازت تھی تاہم اب ہفتے بھر دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔ یہ اجازت 10 بجے دن تا 8 بجے شام رہے گی ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے دوکانیں کھولنے کی اجازت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ تجرباتی مرحلہ ہے اور اگر کیسوں میںاضافہ ہوتا ہے تو سخت فیصلے بھی کئے جائیں گے ۔ ریسٹورنٹس کو صرف پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب میزبانی بھی کی جاسکتی ہے تاہم صرف 50 فیصد گنجائش تک ۔ ہفتہ وار بازاروں کو بھی 50 فیصد تاجروں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ دہلی میں سرکاری دفاتر مکمل عملہ کے ساتھ کام کرینگے جبکہ خانگی دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی اجازت ہے ۔