دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے مدھیہ پردیش کے 107لوگوں کی چیف منسٹر نے تلاش کے احکامات جاری کئے

,

   

بھوپال۔ساوتھ ویسٹ دہلی میں تبلیغی جماعت کے بین الاقوامی نظام الدین مرکز میں جماعت کے اجتماع میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے 107لوگوں کی شرکت کے متعلق اطلاعات کے پیش نظر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کے روز پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان لوگوں کی شناخت کریں اور انہیں کوارئنٹائن میں رکھیں۔

دن کے دوران مذکورہ چیف منسٹر نے ریاستی حکام کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ریاست کے ان لوگوں کی شناخت کے لئے سینئر پولیس عہدیداروں سے بات کی‘ بالخصوص اندور سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جنھوں نے اسی ماہ نظام الدین ویسٹ میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔

اندرو ڈی ائی جی چوہان بات کرتے ہوئے کہاکہ ”نئی دہلی میں نظام الدین مرکز کے اندر پروگرام میں شرکت کرنے والے 107لوگوں کی جانکاری ملی ہے۔ان کی شناخت کریں اور انہیں کورائنٹائن سنٹر میں رکھیں تاکہ سی او وی ائی ڈی19کو پھیلنے سے روکا جاسکے“۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاکہ کئی لوگ ملک بھر سے اس پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور جس میں بتایا جارہا ہے کہ 200لوگوں کی جانچ مثبت پائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”یہاں تک چھ لوگوں کی تلنگانہ میں موت ہوئی ہے۔حالانکہ یہ چوکنا رہنے کا وقت ہے“۔

انہوں نے سرکاری عہدیداروں سے کہاکہ اس نازک وقت میں وہ ایسے لوگوں کی شناخت کریں صحیح علاج کے لئے کوارئنٹائن میں رکھیں۔

چیف منسٹر نے استفسار کیاہے کہ پولیس عہدیدارمذہبی تنظیمو ں سے وابستہ افراد کی ایک فہرست تیار کریں‘ جو ریاست سے گئے ہیں اور ان کی سفر کی تاریخ بھی ہے۔پیر کے روزسی او وی ائی ڈی19کے8نئے معاملات مثبت پائے گئے۔

شہر میں اب تک 27مثبت معاملات اندور میں پائے گئے ہیں۔جبل پور میں اٹھ‘ اجین میں 5بھوپال میں تین او رشیو پوری کے علاوہ گولیار دونوں میں دو دو معاملات درج کئے گئے ہیں