نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی کے گلابی باغ علاقے میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور اس کے مالک کو گرفتار کیا ہے، حکام نے اتوارکو تفصیلات جاری کی۔ پولیس نے بتایا کہ جعلی فیکٹری اینٹی خارش جیل این ۔بینٹ نوویٹ کی تیاری میں ملوث تھی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی یونٹ گلابی باغ کے صنعتی علاقے میں چلایا جا رہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ جیل کی تیاری کے لیے بھاری مقدار میں طبی آلات اور مصنوعات برآمد کر لی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔