نئی دہلی : دہلی کے عوام کو اتوار کو بھی تیز گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہاں درجہ حرارت کے 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا اور آسمان جزوی طورپر ابر آلود رہیں گے اور برسات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔محکمہ کے مطابق کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور نمی کی سطح صبح ساڑھے آٹھ بجے 68 فیصد درج کی گئی ۔ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ 40.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔