نئی دہلی: چلچلاتی گرمی سے اس وقت راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے اور اتوار کو پارہ 45 ڈگری سیلسیس کو چھونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے ۔ تاہم محکمہ نے پیر کو ‘دھول کے طوفان یا گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر اتوار کو دارالحکومت میں ’یلو‘ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ اس موسم گرما میں دہلی میں گرم ہواؤں اور ہیٹ ویو کا یہ پانچواں دور ہے ۔ اس سے پہلے ایک راؤنڈ مارچ میں اور تین اپریل میں آیا تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 اور 15 مئی کو پنجاب اور ہریانہ-دہلی میں مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کے حالات متوقع ہیں۔