دہلی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں شاہدرہ کے شاستری نگر علاقے میں جمعرات علی الصبح ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے دو بچوں سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گیتا کالونی پولیس اسٹیشن کو صبح ساڑھے پانچ بجے شاستری نگر میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ دہلی کے فائر فائٹرز چار فائر انجنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔ ایمبولینس اور پولیس پی سی آر وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ چار منزلہ رہائشی عمارت میں لگی جس کے گراؤنڈ فلور پر کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے ۔ آگ پارکنگ سے شروع ہوئی اور دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ تنگ سڑک کے باوجود فائر حکام نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو کارکنوں نے تین مرد، چار خواتین اور دو بچوں سمیت کل نو افراد کو بچایا اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔