دہلی میں ماؤتھ فریشنر کے استعمال کے بعد 5 افراد ہاسپٹل میں

   

نئی دہلی: دہلی کے گروگرام میں ماؤتھ فریشنر کھانے سے 5 افراد کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں خون کی الٹیاں لگ گئیں۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ 5 میں سے 4 افراد کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس میں درج شکایت میں بتایا گیا کہ گریٹر نوائیڈا کے ایک رہائشی انکیت کمار نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ اور 4 دوستوں کے ہمراہ سیکٹر 90 میں لافورسیٹا کیفے میں ہفتے کو ڈنر پر گیا۔اس کا مزید کہنا تھا کہ ڈنر کے بعد ویٹر ماؤتھ فریشنر لایا جسے پانچوں نے کھایا، جس کے فوری بعد ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی اور انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا۔ جہاں متاثرہ افراد میں سے ایک نے ڈاکٹر کو ماؤتھ فریشنر کا پیکٹ دکھایا، جس پر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ڈرائی آئس ہے، ڈاکٹر مزید کہا یہ ایک تیزاب ہوتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔.