نئی دہلی : دہلی کے رنجیت نگر میں دو گروپس کے تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ اس کے دو دوست شدید زخمی ہو گئے۔ مہلوک کی شناخت نتیش کے طور پر کی گئی ہے جو بجرنگ دل کا کارکن بتایا جا رہا ہے۔ دوسرے گروپ کے لوگوں کو اقلیتی طبقہ سے بتایا جا رہا ہے۔ تب ہی سے اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔بی جے پی لیڈر پرشانت نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ نتیش کو اس لیے مارا گیا کیونکہ وہ ہندو اور بجرنگ دل کا کارکن تھا۔