دہلی میں ڈینگوکے چھ کیسز

   

نئی دہلی :دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈینگو کے چھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری پیر کو جاری شہری ادارہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں رواں سال 5 مارچ تک ڈینگوکے 42 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری کے حوالے سے پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال 12 مارچ تک ڈینگی کے کل 48 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔