دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا : عآپ

   

نئی دہلی 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریگی ۔ پارٹی نے کانگریس پر ہٹ دھرمی والا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ میں بھی انتخابات میں مقابلہ کرے گی ۔ سینئر عآپ لیڈر و پارٹی کی دہلی یونٹ کے کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ یہ فیصلہ چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ اور دہلی کانگریس کی سربراہ شیلا ڈکشت کے حالیہ بیانات کی روشنی میں کیا گیا ہے جنہوں نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہا پارٹی نے دہلی میں تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔