دہلی میں کانگریس ۔ عاپ اتحاد

   

نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کو دہلی میں کانگریس سے اتحاد کرنے میں گہری دلچسپی ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے دعویٰ کیاکہ اب یہ کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ کرے۔ وہ ترنمول کانگریس کی صدر بھی ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ اروند کجریوال (چیف منسٹر دہلی اور عاپ کے سربراہ) چاہتے ہیں کہ دہلی میں کانگریس سے اتحاد کریں۔ ممتا بنرجی نے یادد ہانی کی کہ سیاسی پارٹیاں متحدہ طور پر ماقبل انتخابات اتحاد کی اپیل سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے پہلے ہی قبول کرچکی ہیں۔