دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری

,

   

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کوروناوائرس نے زبردست تباہی مچائی ہے اور یہاں متاثرین کے لگ تار بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں مسلسل دوسرے نمبر پربرقرار ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی راجدھانی میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر66,602 ہوگئی ہے جس میں ریکارڈ 3947 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ اسی عرصہ میں 68 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2301 ہوگئی ہے ۔ ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے دہلی،مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ دارالحکومت میں39,313شفایاب ہوئے جن کو مختلف دواخانوں سے فارغ کیا چکا ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64,603تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 35,339 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹراوردہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں اب تک 28,371 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1710 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 20,513 افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کوروناوائرس کے 18,893کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وائرس کی وجہ سے 588 افراد ہلاک جبکہ 12,116 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔راجستھان میں بھی کورونا پھیلنے کا عمل شباب پر ہے اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15,627 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 365 افراد ہلاک اور12,213 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔