دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے سلسلے میں نائب وزیر اعلٰی منیش سسودیا نے دیا بڑا بیان

   

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اعتراف کیا ہے کہ دہلی میں مجموعی طور پر کورونا کیسز میں اضافہ نظر آرہا ہے ،لیکن انہوں نے کہا کہ فی الحال فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ یہ پرانا ورژن ہے یا نیا۔ یہ جینوم کی ترتیب سے معلوم ہوگا۔ اگر کسی اسکول میں ایک بھی کیس ہے تو ہم اس پر نظر رکھتے ہیں۔ سسودیا نے کہا، ‘ہم نے محکمہ تعلیم کے افسران سے کہا ہے کہ اسکول میں جہاں بھی کیس آتے ہیں، اس پر نظر رکھیں اور اگلے 4 دن کی چھٹیوں کے دوران اسکولوں کے لیے الگ ایس او پی تیار کریں۔ اگلے ایک دو روز میں اسکولوں کے لیے الگ ایس او پی جاری کریں گے۔