دہلی میں کویڈ کے لئے وقف اسپتال میں مارچ2020کے بعدسے ایک مریض بھی نہیں

,

   

نئی دہلی۔ عالمی وباء میں مارچ2020میں وباء کے شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی کے کویڈ کے لئے وقف اسپتال لوک نائیک جئے پرکاش اسپتال میں کرونا وائرس کا ایک مریض بھی نہیں ہے‘ جمعرات کے روز اس بات کااعلان کیاگیاہے۔

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہاکہ کویڈ19کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں اورکوئی نیا مریض اسپتال میں شریک نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”مارچ 2020کے بعد سے پہلی مرتبہ اسپتال میں کویڈ19کا ایک بھی مریض داخل نہیں ہوا ہے۔

ساری میڈیکل ٹیم ان کے موقوفہ خدمات کے لئے سلام ہے“۔درایں اثناء قومی درالحکومت میں تازہ کویڈ معاملات میں کمی ائی ہے‘ پچھلے24گھنٹوں میں 148نئی معاملات درج ہوئے ہیں۔ شہر میں فعال معاملات 610ہیں