دہلی میں کیجروال نے کیا مفت وائی فائی کا اعلان، 16دسمبر کو پہلے مرحلہ کا افتتاح

,

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج مفت وائی فائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اس وعدہ کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جب 2015ء میں کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں کیا تھا۔کیجریوال نے بتایاکہ مفت وائی فائی کے

11,000ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں۔ان میں 4,000بس اسٹاپ کے پاس بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر 7000ہاٹ اسپاٹ بازار وں میں بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتہ 500 وائی فائی ہاٹ اسپاٹ میں اضافہ کیا جائے گا اور اندرون چھ ماہ میں 11,000ہاٹ اسپاٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجکٹ میں جملہ سو کروڑ روپے کا خرچ آرہا ہے۔ اس مفت وائی وائی ہاٹ اسپاٹ کے پہلے مرحلہ کاافتتاح 16دسمبر کو کیا جائیگا۔