دہلی میں گھنی دھند اور سرد لہراورنج الرٹ جاری

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں منگل کی صبح اورنج الرٹ جاری کیا گیا۔ دارالحکومت کے تمام مکین گھنی دھند، سرد لہر سے پریشان ہیں۔ آج صبح حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پروازیں اور ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ایک اور ویسٹرن ڈسٹربنس 15 یا 16 جنوری سے فعال ہوگا۔ جس کی وجہ سے شمالی ہندوستان اور وسطی ہندوستان میں بارش ہوسکتی ہے ۔ ساتھ ہی اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی ٹھنڈ پڑ سکتی ہے ۔آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 اور کم سے کم نو ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں گھنی دھند اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوا، کئی ٹرینیں تاخیر سے چلیں۔