نئی دہلی۔ اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ہفتہ کے روز دہلی اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم میں شامل ہوں گے۔ راجدھانی میں ان کے پانچ پروگرام مقرر کئے گئے ہیں
۔ادتیہ ناتھ کاروال نگر‘ ادرش نگر‘ ناریلہ‘ روانی اور بدلی علاقے میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اتم نگر اوردوارکا میں عوام سے خطاب کریں گے۔ وہیں بی جے پی صدر جے پی نڈا صدر بازار‘ چوڑی بازار اور کرول باغ میں ’نکڑ سبھا“ سے خطاب کریں گے۔
ٹھیک اسی طرح دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری لکشمی نگر‘ کرشنا نگر‘ وشواس نگر اور سہادھار میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر او رشیام جاجو بھی قومی راجدھانی میں دو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ خاص طور سے شہر میں یوگی ادتیہ ناتھ کی بارہ پروگرام رکھے گئے ہیں۔
اتوار کے روز وہ ہری نگر اور ہرکیش نگر میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرنے کے علاوہ دہلی ہاٹ پروگرام میں بھی شریک رہیں گے۔
ادتیہ ناتھ کے پروگرام کو ان علاقوں میں رکھا گیا ہے جہاں پر بھاری تعداد میں پورانچلی رائے دہندے موجود ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹار مہم چلانے والوں میں ادتیہ ناتھ کا نام وزیراعظم نریندرمودی‘نڈا‘ ہوم منسٹر امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے بعد پانچویں مقام پر ہے۔دہلی میں تیس لاکھ پوارنچلی لوگ ہیں جن کے پاس یہاں کا حق رائے دہی موجود ہے۔
اس ووٹ بینک کو راغب کرنے کے لئے بی جے پی ادتیہ ناتھ کے مزید پروگرام منعقد کرنے چاہتی ہے