دہلی میں 3 نابالغ لڑکیوں کا ریپ دوخواتین سمیت 4 افراد گرفتار

   

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت میں ایک شخص کے ذریعہ تین اسکولی لڑکیوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی، جس نے انہیں چندی گڑھ میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن تمام لڑکیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے بتایاکہ لڑکیوں کو جنوبی دہلی کے ڈیفنس کالونی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا اور 6 اگست کو روہنی لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت ریزی کی گئی تھی۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس نے اس معاملے کے سلسلے میں دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت بنگالی لال شرما (45)، سندیپ عرف شنکی (36)، رخسانہ (40) اور جیوتی (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم پانچواں ملزم پرکاش عرف سنجے عرف منٹو مفرور ہے۔